ملک کی ہر ماں میرے لیے بے نظیر ہے، بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک آمر اور دہشتگروں نے ملکر مجھ سے میری ماں چھین لی ، لیکن میں ملک کی ہر ماں کو اپنی ماں سمجھتا ہوں اور آج ملک کی ہر ماں میرے لیے بینظیر ہے ، عوامی طاقت سے2018کی الیکشن میں اقتدار میں آکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت خواتین کی بھلائی اور غربت کم کرنے کے پروگراموں کو وسیع اور فعال بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار سکھر میں سندھ رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے یونین کائونسل سطح تک غربت کم کرنے والے پروگرام میں توسیع کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے پورے ملک میں این جی اوز اور چیئریٹی اداروں کے خلاف سخت اقدامات لیے ہیں، مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلاحی و بہبود کے کاموں کی حوصلا افزائی کی ہے اور ان کی مدد سے معاشرے کو ترقی دینے کے پروگرام شروع کئے ہیں پیپلز پارٹی غیر سرکاری اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبے میں فوائد اور سروسز میںبھی بہتر ی آئی ہے جس سے کاروبار کو فائدہ پہنچا ہے ۔