میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت 24سے36گھنٹوں کی مہمان ہے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

حکومت 24سے36گھنٹوں کی مہمان ہے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

منتظم
منگل, ۹ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ 24سے 36گھنٹوں میں فیصلہ ہو جائے گا،نواز شریف مودی کے اشاروں پر کھیلنا چاہتے ہیں، ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ میں فیصلہ کن اوور پھینکنے کا وقت آگیا۔نواز شریف کو ماضی میں دہشتگردی کیس میں چھوٹ مل گئی تھی، لیکن اب نواز شریف کاجانا اور شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں حکمت عملی بنائیں گے۔بعد ازاں شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں