میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی سول نافرمانیکی کال مضحکہ خیز ہے ,عطا تارڑ

عمران خان کی سول نافرمانیکی کال مضحکہ خیز ہے ,عطا تارڑ

Author One
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مضحکہ خیز ہے، ان کی سول نافرمانی کی کال ناکام ہوگی۔

زرائع کے مطابق لاہور میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ میرے اوپر زیادہ لازم ہے، ہم کرسمس کو بھرپور طریقے سے منائیں گے، کرسچن کمیونٹی کی ہر خوشی اور غم میں ساتھ کھڑا ہوں، کرسچن کمیونٹی نے دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ پیدا کئے، تمام کمیونٹیز اس ملک کیلئے کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم، تشدد اور نفرت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے، پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں جو بھی نعمتیں حاصل ہیں وہ اس ملک کی بدولت ہیں، اس ملک میں اب تشدد اور انتشار نہیں ہوسکتا، جہاں بھی تشدد و انتشار ہوگا ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو سیاستیں اور وزارتیں ہیں، ہم نے ملک کے مفاد میں چیزوں کو آگے لے کر چلنا ہے-

بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، انٹرسٹ ریٹ 15 فیصد اور مہنگائی 4.8 فیصد پر ہے، مہنگائی 2018 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عوام نے نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو رد کر دیا ہے، جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، پوچھنا چاہتا ہوں بھاگے کیوں؟

کھڑے رہتے، تم بچپن سے ہی نافرمان تھے، تم سول نافرمانی کرو یا جو دل چاہے یہ تمہاری اپنی مرضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ مسائل کا حل چاہتے ہیں، لوگ یہ نہیں چاہتے کہ دھرنے شروع کردو، اب تم جو مرضی کرلو اب دال نہیں گلنے والی،تم دم دبا کر بھاگے ہو-

لطیف کھوسہ کو اب آرام کرنا چاہئے،ان کی سیاست کی عمر نہیں رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں