میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے

آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے

Author One
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

مظفرآباد:آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے معاملات طے پاگئے –

زرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس واپس لینے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں حکومت سے معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام اسیران کو رہا کردیا گیا ہے اور صہیب عارف کی ملازمت بحال کردی گئی جبکہ تصادم کے دوران زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں