حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا سنگجانی بیٹھ جائیں عمران خان کو رہا کردیں گے ،علیمہ خانم
شیئر کریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہوگئی، لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کیسز ٹرائل کے اندر لے کر آئیں، ٹرائل شروع ہوں گے تو لوگوں کی زندگیوں کے کئی سال ضائع ہونے سے بچ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج تین چار مقدمات میں پیشی تھی، جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، ہم ضمانت نہیں چاہتے 9 مئی کا ٹرائل شروع کرانا چاہتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں، ٹرائل میں شرمندگی ہوگی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے ، ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتہ نہیں تھا۔