میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ لڑ پڑے

چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ لڑ پڑے

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ذوالفقار شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ غلام سرور ابڑو میں جھگڑا۔ غلام سرور ابڑو کو معطل کر کے انکوائری افسر نامزد کر دیا گیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایک دوسرے پر الزامات۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ غلام سرور ابڑو اور چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار شاہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ غلام سرور ابڑو کو چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار شاہ پر حملے اور تشدد کرنے کی کوشش کے الزام میں معطل کردیا ہے اور واپس محکمہ پولیس میں واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ غلام سرور ابڑو کا ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ کے عہدے سے تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن تعینات کیا گیا ہے۔ غلام سرور ابڑو پر الزام ہے کہ انہوں نے 6 دسمبر کو چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران چیئرمین کو گالم گلوچ کی اور تبادلے کا حکم واپس نہ لینے کی صورت میں دھمکیاں دیں۔ غلام سرور ابڑو نے چیئرمین ذوالفقار شاہ پر حملہ اور تشدد کرنے کی کوشش کی، دفتر سے باہر جانے سے بھی انکار کر دیا، سیکیورٹی اسٹاف نے غلام سرور ابڑو کو باہر نکالا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سیکرٹری نجم شاہ کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا ہے اور 14 روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر غلام سرور ابڑو کا کہنا ہے کہ بدتمیزی اور تشدد کی کوشش کے الزامات بے بنیاد ہیں، میں فروری میں رٹائرڈ ہو رہا ہوں، اصولی طور پر ریٹائرمنٹ قریب ہو تو تبادلہ نہیں کرتے۔ میں نے چیئرمین کو گذارش کی مگر چیئرمین نے مجھ سے بدتمیزی کی۔ مجھ سے زیادتی ہوئی، مجھے نقصان پہنچایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں