میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موریرو میر بہار میں 17 گریڈ کے جونیئر میونسپل کمشنر کی موجیں

موریرو میر بہار میں 17 گریڈ کے جونیئر میونسپل کمشنر کی موجیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ) ٹاون میونسپل کارپوریشن موریرو میر بہار میں 17 گریڈ کے جونیئر میونسپل کمشنر کی موجیں ‘ اوپر تک رسائی ‘ کے سبب من مانیوں کا بادشاہ بن گیا موصوف نے خود ساختہ چیرمین کا روپ دھار لیا دیگر افسران کے اختیارات بھی غیرقانونی طور پر استعمال کرنا معمول بنا لیا ٹاؤن میں افسران دو حصوں میں بٹ گئے ذرائع کے مطابق ٹاون میں 18 گریڈ کے سینئر افسران مسلسل ٹاون چیرمین کو آگاہ کر رہے ہیں کہ میونسپل کمشنر غیر قانونی طور پر ان کے اختیارات سلب کر کے محکموں میں در اندازی کررہیں ہیں جو کہ اختیارات سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہئے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب میونسپل کمشنر کی مداخلت کے سبب محکمہ ایجوکیشن کے افسران دو گروپوں میں بٹ گئے ہیں۔ ایک گروپ ڈائریکٹر تعلیم جواد کی زیر نگرانی کام کررہا ہئے جبکہ دوسرا گروپ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کامران علی کی ایما پر کام کر رہا ہے۔ دونوں افسران ڈائریکٹر کی پوسٹ کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے پوسٹنگ آرڈر کینسل کرارہے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر کی پوسٹ اپنے قابو میں رکھنے کی جدوجہد کرنے والے دونوں افسران ہی باہر سے لاکر کھپائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کامران علی کا صدر ٹاون سے تعلق ہے اور عدالتی احکامات کے مطابق انہیں صدر ٹاون میں رپورٹ کرانا جس کے لیے کم از کم دو مرتبہ لیٹر بھی نکل چکے ہیں تاہم اس پر عمدرآمد نہیں کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر تعلیم جواد بھی مشکوک ملازم کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں جنہیں انٹی کرپشن ویسٹ زون کے ایک افسر کی آشیر باد حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق بدترین انتظامی بحران سے دوچار ٹاون میونسپل کارپوریشن موریرو میربہر کا منتخب چیرمین صورتحال کے تدارک کی بجائے محکمہ جاتی مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں