ڈائریکٹر ساؤتھ کو نہ چھیڑا جائے عصمت گل خٹک سے اشفاق میمن کی التجا
شیئر کریں
(رپورٹ سجاد کھوکھر)وفاق کے اہم ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو سزا یافتہ کرپٹ افسران کے حوالے کرنے کی کوشش میں ڈائریکٹر جنرل آف پی ایس کیو سی اے عصمت گل خٹک رکاوٹ بن گئیں کراچی ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر دوران میٹنگ ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر سی اے ساؤتھ زون اشرف پالاری کو ڈائریکٹر کے منصب سے ہٹانے کے مشورے پر اجلاس میں موجود جوائنٹ سیکریٹری ایڈوائزر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اشفاق میمن نے ڈائریکٹر جنرل سے مخاطب ہو کر کہا کہ اشرف پالاری کو نہیں چھیڑا جائے جس پر عصمت گل خٹک نے کہا کہ اس کے خلاف میڈیا پر خبریں روح و رواں ہیں تاہم اشفاق میمن نے کہا کہ میڈیا پر خبریں چلتی رہتی ہیں خلاف چلنے والی خبروں کو اہمیت نہیں دیں دوران میٹنگ موصوف نے بطور سفارش تین سزا یافتہ افسران جن میں وحید سومرو، نبی بخش جمالی اور حفیظ قمبرانی کو منصب کی سیٹیں دلانے میں ناموں کی پرچی ڈی جی کے سامنے رکھ دیں تاہم عصمت گل خٹک نے موصوف کو اگاہ کرتے ہوئے انکار کر دیا کہ یہ افسران ماضی میں کرپٹ اور سزا یافتہ ٹھہر چکے ہیں ان کے حوالے کسی صورت بھی منصب کی زمہ داریاں نہیں دی جا سکتیں چونکہ روزنامہ جرآت تسلسل کے ساتھ کرپٹ عناصر کی نشاندہی کر رہا ہے نمائندہ جرآت کو معلوم پڑنے پر غیر منصفانہ اقدام پر خبروں کا طوفان برپا ہو جائے گا مجھے یہ منصب اور عزت قدرت نے عطا کی ہے کسی صورت بھی غیر میعاری افسران کے ہاتھوں میں زمہ داریاں نہیں دے سکتی دوسری جانب اسلام آباد منسٹری میں روزنامہ جرآت کی بعذریعہ خبروں کی نشاندہی کو سراہا جانے لگا آئندہ بھی جرآت ایمانداری کے ساتھ اپنی صحافتی زمہ داریاں ادا کرتا رہے گا