میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوجوان ملک کا مستقبل، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

نوجوان ملک کا مستقبل، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے،تعلیمی نظام کی کامیابی پر اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 58 ویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، بچوں کی تعلیم کے حوالے سے والدین کا کردار بھی اہم ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ اولاد کو بہترین تربیت دیں۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میرا مادر علمی رہا ہے، کیڈٹ کالج کا میٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔کیڈٹ کالج کوہاٹ کی تعلیمی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے دستیاب وقت اور سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، آپ زندگی میں جس چیز کا ارادہ کرتے ہیں وہ حاصل کر لیتے ہیں، جو وقت گزر چکا وہ واپس نہیں ا?تا، تعلیم کی جامع سکیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں