میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ کراچی دشمنی ہے، حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ کراچی دشمنی ہے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے الزام لگایا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، نگران حکومت بھی رکاوٹ ڈال رہی ہے، ٹائون چیئرمین رشوت نہیں دیتے تو کام میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ کراچی دشمنی ہے، یہ یونین کونسل کو با اختیار بنانے کے لیے کچھ نہیں کرتی۔سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک کی تاریخ میں ٹرانزیشن کا عمل مکمل نہیں ہوا، سندھ ہائی کورٹ نے ڈیڑھ ماہ قبل حکم دیا تھا مگر عمل درآمد نہیں ہوا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ یوسیز کو بااختیار بنایا جائے، آج تک ڈی فنکٹ یو سیز کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ یوسیز کو پانچ لاکھ روپے دیتے ہیں، پونے پانچ لاکھ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے،کالعدم یوسیز کے عملے اور انتظامات کو منتقل نہیں کیا گیا، انیس جون تک کونسل بننے کا عمل مکمل ہوگیا مگر ٹرانزیشن مکمل نہیں ہوسکی، چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، لگتا ہے نگران حکومت پیپلز پارٹی کی ایکسٹینشن ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نگران حکومت بھی رکاوٹ ڈال رہی ہے، ہم ایک سو سے زائد یوسی میں کامیاب ہوئے مگر قبضہ کرلیا گیا، جو یوسیز ہم نے بچالی، اس کو بھی کام سے روکا جارہا ہے، ٹائون چیئرمین رشوت نہیں دیتے تو کام میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے، ہمارے لوگ جہاں جہاں ہیں وہاں بھرپور کام ہورہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں