غیرقانونی تارکین کی بے دخلی،پاکستان فیصلہ واپس لے،ملالہ یوسفزئی
ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ میںٰ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔غیرملکی غیرقانونی تارکین کی بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے،نجی ٹی وی سے بات چیت میں ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کے عوام سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دبائوڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباو نہیں بڑھایا جا رہا، جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔غیرملکی غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے حوالے سے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جبری بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے، پاکستانی حکام فیصلہ واپس لیں۔