میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھڑی لی نہ کوئی بیچی،زلفی بخاری کی تردید

گھڑی لی نہ کوئی بیچی،زلفی بخاری کی تردید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ مبینہ لیک آڈیو کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے فرانزک کا مطالبہ کر دیا۔خیال رہے کہ سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ آڈیو کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی شخص کو گھڑیاں بیچی گئیں، ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کردوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں، فوری اسکا فرانزک کرایا جائے، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں