میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی چھٹی ،ڈاکٹر سیف الرحمن کی تعیناتی تنازع کاشکار

ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی چھٹی ،ڈاکٹر سیف الرحمن کی تعیناتی تنازع کاشکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا جس کے تحت ڈاکٹر سیف الرحمن کو اس عہدے پر مقرر کر دیا گیا ،دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی کا آرڈرمبہم ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن سے اجازت لیے بغیرآرڈرجای نہیں کیاجاسکتا،ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی کاآرڈنجم شاہ نے چیف سیکرٹری سے ہدایات لینے کے بجائے وزیربلدیات کے آرڈرزپرگورنرسند ھ کامران ٹیسوری کے دبائو پرنکالا،سیاسی ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی اور پی ایس پی کاتحفظات کااظہار تقررنامہ چیلنج کرنے کے مشاور ت شروع کردی،۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بالآخر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا، دو ماہ سے عدالتوں کے فیصلوں کے باعث مستعفی مرتضی وہاب اب ایڈمنسٹریٹر نہیں رہے۔قبل ازیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی اور وزیر خوراک مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بیرسٹر مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیے گئے تھے۔اس سے قبل، سیف الرحمان گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی رہ چکے ہیں ،ایم کیو ایم نے عبدالوسیم کا نام بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی پیش کیا تھااور گورنر ہاس سے ڈاکٹر سیف الرحمن کا نام دیا گیا تھا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی نے سیف الرحمن کے نام پر ہامی بھرلی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 7 اضلاع میں سے 3 کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایم کیو ایم کو دینے کی یقین دہانی کروا دی، جس کے بعد ضلع کورنگی، شرقی اور وسطی ایم کیو ایم کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کورنگی کے لیے فرقان طیب، شرقی کے لیے محمد شکیل اور ضلع وسطی کے لیے محمد شریف کا نام دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں