سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز اور کالجز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔وزیر تعلیم سندھ احسن چانڈیو نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات ہونگیں، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 سے کھلیں گے۔ احسن چانڈیو نے کہا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام اسکول و کالجز پر ہو گا، اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جا رہی ہیں۔