میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے سندھ میں 25 ہزار روپے اجرت کیخلاف حکم امتناع دیدیا

سپریم کورٹ نے سندھ میں 25 ہزار روپے اجرت کیخلاف حکم امتناع دیدیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں 25 ہزار روپے اجرت کیخلاف حکم امتناع دیدیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے حکم امتناع دیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردیئے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کم از کم اجرت کے مقرر طریقہ کار پر معاونت کریں، سندھ کابینہ نے 25 جون کو 25 ہزار روپے کم از کم اجرت مقرر کی، نجی صنعت کے وکیل کا موقف ہے کہ سندھ کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے، اگر عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لے لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی اجرت ادا کریں گے، کیس کی سماعت تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کی جائے۔نجی صنعت کے وکیل نے گزارش کی کہ سندھ ویج بورڈ نے کم از کم اجرت 19 ہزار کرنے کی سفارش کی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے سفارش کے برعکس کم از کم اجرت 25 ہزار کردی، قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ یا سندھ حکومت کی پاس خود سے اجرت بڑھانے کا اختیار نہیں، باقی صوبوں میں اجرت 20 ہزار جبکہ سندھ میں 25 ہزار ہے، سندھ کی انڈسٹری کیلئے 25 ہزار اجرت دینا ممکن نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی خود مختاری کی بات بھی تو کی جاتی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت جنوری 2022 تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں