سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائوں نے شہر قائد کا رخ کرلیا
ویب ڈیسک
منگل, ۸ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں اور سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائوں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے ، سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائوں کے باعث شہرمیں سردی بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک جانیکا امکان ہے ، سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائوں کے نتیجے میں صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ موسم کا حال بتانے والے ادارے نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کراچی میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے ، تاہم ان دنوں مطلع جزوی ابرآلود اور رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔