میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن کو نیب طرز پر خود مختار ادارہ بنانے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن کو نیب طرز پر خود مختار ادارہ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پنجاب حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو قومی احتساب بیورو کی طرز پر خود مختار ادارہ بنانے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آئندہ برس پنجاب اسمبلی سے باضابطہ قانون منظور کرایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا نام تبدیل کر کے اینٹی کرپشن ایجنسی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مجوزہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی آئندہ سال پنجاب اسمبلی سے باقاعدہ منظور ی لی جائے گی ۔ خود مختار ہونے سے اینٹی کرپشن پنجاب بھی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نیب کی طرز پر بیورو کریسی اور پبلک ہولڈر آفس کے خلاف کارروائی کر سکے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں