میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھٹھہ کے قریب زائرین کی کشتی سمندر میں‌ڈوب گئی،23 جاں‌بحق

ٹھٹھہ کے قریب زائرین کی کشتی سمندر میں‌ڈوب گئی،23 جاں‌بحق

منتظم
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ٹھٹھہ (نامہ نگار)صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں سمندر سے نزدیک زائرین سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ناصر بیگ کے مطابق اس بد قسمت کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے، جو ٹھٹھہ کے قریبی علاقے بوھارا میں دریا پار پیر پٹھائی کے مزار پر حاضری کے لیے جارہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور اب تک دریا سے 23 افراد کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں اور 20 افراد کو بحفاظت دریا سے نکالا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ایک این جی او پاک فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جبکہ یہ کشتی جیٹی پر اپنا توازن کھو جانے کی وجہ سے الٹ گئی۔نیوی اور ریسکیو اداروں کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے علاقے میرپورساکرو کے ساحلی علاقے موھارا کے قریب سمندر میں تیز ہوا سے زائرین کی کشتی غرقاب ہوجانے کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔کمشنر حیدرآباد کو ریسکیو کا کام تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ریسکیو کام مکمل کیا جائے اور ڈی سی ٹھٹھہ کو ریسکیو آپریش کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایات کی ہے۔ مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ سمیت قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں