سندھ بلڈنگ ،آصف رضوی کی سرپرستی ، بیٹر معین ناجائز تعمیرات میں آزاد
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قائم ڈیمالشن اسکواڈ عوام کے لیے بے فیض ثابت ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ شہر بھر میں بغیر نقشوں کے تعمیرات اور کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان سب اچھا ہے کا راگ الاپتے دکھائی دیتے ہیں ۔گزشتہ کئی سالوں سے بننے والی غیر قانونی عمارتوں پر خطیر رقم بٹور کر نمائشی انہدامی کارروائی کے بعد اسے ازسرنو تعمیر کی آزادی بھی دے دی جاتی ہے ۔دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں بھی ڈائریکٹر آصف رضوی نے ناجائز تعمیرات سے کروڑوں روپے وصولنے کے لئے بیٹر مقرر کر رکھے ہیں ۔اسی ضمن میں بیٹر معین کا نام سامنے آیا ہے جو کہ کئی سالوں سے بلڈر اور سسٹم کے درمیان رابطے کے فرائض سر انجام دے کر فی پلاٹ لاکھوں روپے وصولی پر مامور ہے اور موصوف نے حفاظتی پیکیج بھی متعارف کروا رکھا ہے جس کی مد میں بھی خطیر رقم اینٹھ لی جاتی ہے۔ حفاظتی پیکیج میں بننے والی عمارتوں کو منہدم نہ کرنے کی ضمانت بھی دی جاتی ہے جسکا با آسانی اندازا پی آئی بی کالونی میں پلاٹ نمبر 1093کی پرانی عمارت پر بالائی منزل کی تعمیر سے لگایا جاسکتا ہے۔