میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے،پاکستانی گروپ کی 125 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے،پاکستانی گروپ کی 125 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 250 ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ۔النہیان گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے ، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے ۔پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی، پیشکش میں قومی ائیرلائن کو دیگرائرلائننز کے لئے انجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ پی آئی اے سمیت خسارے کا شکار حکومتی اداروں کی نجکاری عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کا دیرینہ مطالبہ ہے اور پی آئی اے کی بروقت نجکاری نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو رواں قرض پروگرام کی اگلی قسط کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔حکومت کو کو گزشتہ ماہ 31اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی آئی اے کے 60فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85ارب روپے کی بولی کی خواہاں وزارت نجکاری کو کاروباری گروپ (بلیو ورلڈ سٹی ) کی جانب سے صرف 10ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جس کے بعد نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا۔وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے اعلان کیا تھا کہ پی آئی اے کو اونے پونے داموں نہیں بیچیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کام پی آئی اے کو ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اسے فروخت کرنا ہے ۔بعدازاں بلیو ورلڈ سٹی نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے حکومت کو 30 سے 85 ارب روپے دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں