میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کل طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے ۔ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے دلائل میں کہا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کئے تھے ۔عدالت نے سوال کیا کہ اب کیا صورتِ حال ہے ؟ جس پر وکیل فیصل چودھری نے جواب دیا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے ، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراً ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے ، اسی عدالت نے 3وکلاء پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بار بار ایسا ہوتا ہے ؟ ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا کہ ا سٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا جس پر ا سٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے ، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کرائی جاتی؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے ا سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں، کل سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہیں کہ پیش ہوں۔عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو کل 10بجے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں