میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ میں کروڑوں کی غیر قانونی تعمیرات پر تحقیقات

سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ میں کروڑوں کی غیر قانونی تعمیرات پر تحقیقات

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ نجم انوار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایسٹ رقیب، ڈیمالیشن انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان ،الطاف کھوکھر و دیگر کے خلاف کارروائی جرأت کی خبر پر کی جا رہی ہے اور بلڈر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ہیڈ کوارٹر کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر خادم حسین نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کو خط بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افسر اعلیٰ کی منظوری سے غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ د ار افسران میں شامل ڈائریکٹرز ڈسٹرکٹ ایسٹ رقیب ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان، الطاف کھوکھر و دیگر کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے، لہٰذا رہائشی پلاٹ نمبر 61ایم، بلاک 2 پی ای سی ایچ سوسائٹی کے منظور شدہ بلڈنگ کی مکمل فائل اور ڈیمالیشن ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول 3 دن میں بھجوا دی جائیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ انکوائری افسر نے تفتیش کا آغاز ایک فائل سے کیا ہے جس کے پیچھے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی غیر قانونی تعمیرات کی لمبی فہرست ہے جن کے بلڈرز/مالکان کا ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے جبکہ مذکورہ غیر قانونی کمرشل پروجیکٹ کے مالک یوسف کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں