میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ

ن لیگ کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف سندھ کا بھی دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی سمیت پی پی مخالف ہر سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کریں گے۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بشیر میمن کو آج مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر بنایا جائے گا، سندھ میں فی الحال دیگر عہدے دار نہیں بنائے جائیں گے، فلسطین کاز کے لیے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں فیصلوں کی سب سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بننے کے بعد تمام صورتحال دیکھ کر فیصلے کریں گے، مسلم لیگ ن کے سندھ کے فیصلے سندھ سے ہی ہوا کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کا وفد اپنی خواہش پر آ ج سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور ملاقات کے لیے آرہا ہے، ایم کیوایم، جی ڈی اے، جے یوآئی (ف) کے ساتھ سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، سندھ میں الیکشن بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں لڑا جائے گا۔دیکھا گیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو 35 لاکھ جبکہ ان کے مخالفین کو 32 لاکھ ووٹ پڑے تھے، اب ن لیگ ان تمام لوگوں کو اپنے ساتھ لائے گی جو پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں، اندرون سندھ اور شہری علاقوں سے بھی تمام افراد کو اپنے ساتھ ملاکر چلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس عمل کا مقصد کسی بھی صورتحال میں سندھ کے اندر اچھا اتحاد بنا کر الیکشن لڑنا ہے، مولانا فضل الرحمن کو نواز شریف نے کھانے پر مدعو کیا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمن فلسطین کاز کے لیے بیرون ملک دورے پر ہیں واپسی وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں