میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات کے لیے نئی صف بندی ، ن لیگ ، ایم کیو ایم کا متحدہ الیکشن لڑنے کا اعلان

انتخابات کے لیے نئی صف بندی ، ن لیگ ، ایم کیو ایم کا متحدہ الیکشن لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

رائے ونڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے نواز شریف سمیت ن لیگی قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعوی کیا کہ ڈیڑھ سال قبل ایم کیوایم سے سیاسی اتحاد ہوا۔ آج والا اتحاد اسی وقت طے پا گیا تھا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں۔ سیاست میں کراچی کا کردار اہم قرار دیدیا۔ مصطفی کمال نے واضح کیا کہ انتخابی اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کے وفود کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔۔ دونوں جانب سے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا اور اختلافی نکات کو بھلا کر نئے سرے سے سیاسی رشتے استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کی سطح پر بڑا انتخابی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا۔ ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق ایم کیو ایم نے قوم پرست جماعتوں سمیت دیگر سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی تجویز دیدی۔۔ متحدہ رہنماؤں نے مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ادھر نوازشریف نے ایم کیوایم کے ساتھ اشتراک ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لئے مثبت پیش رفت قرار دیدیا اور کہا کہ ملکی ترقی کے لیے مل کر جدوجہد کی جائے گی انھوں نے پاکستان کے ہر علاقے کی ترقی ترجیح قرار دی اور کہا کہ کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں