قرآن پاک اوراق کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔راولپنڈی کی مقامی عدالت میں قرا?ن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی۔مجرم محمد جاوید کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے 14 مارچ 2023 کو قرآن مجید کی توہین کا مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے جرم میں مجرموں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔جاوید کو عدالتی ٹرائل کے دوران اپنی صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا جس کے لیے اْس نے وکلا کی خدمات بھی حاصل کیں تاہم وہ خود کو عدالت کے سامنے بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہا۔