میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قیادت کے رویے سے نالاں مصطفی نوازکھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

قیادت کے رویے سے نالاں مصطفی نوازکھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوںنے کہاکہ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میری مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شاندار رہا، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں (آج) بدھ کو سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو استعفیٰ پیش کروں گا۔خیال رہے کہ انہوں نے 5 نومبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اعظم سواتی کے کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے 6 نومبر کو اسی معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان مثبت عمل ہے تاہم اس کمیٹی کا حال بھی کیمرہ تحقیقاتی کمیٹی والا نہ ہو کہ دو سال گزرنے کے باوجود ایک میٹنگ تک نہ ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں