زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری
جرات ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غلام سرور خان، زلفی بخاری، واثق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا تھا کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔