میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ غیر ملکی طلباء سے پیسے بٹورنے لگا

بنوریہ قبضہ گروپ غیر ملکی طلباء سے پیسے بٹورنے لگا

ویب ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تمام دینی مدارس میں طلباء کو مفت تعلیم دی جاتی ہیں لیکن بنوریہ میں غیر ملکی طلباء سے مختلف حیلوں سے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔بنوریہ قبضہ گروپ ایک طرف جامعہ بنوریہ کے حوالے سے بین الاقوامی دینی درس گاہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن عملاً یہ غیرملکی طلباء کے نام پر ایک وسیع اور پراسرار دھندہ خاموشی سے چلاتے ہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ اس حوالے سے قومی سطح پر غیرملکی طلباء کے زیر تعلیم ہونے کا ایک رعب ڈالتا ہے، دوسری طرف وہ ان طلباء کے نام پر مختلف ممالک میں دین دوست مخیر حضرات سے بھاری پیمانے پر رقم اینٹھتا ہے۔یہ پہلو پاکستان اور بالخصوص کراچی کی کاروباری شخصیات کو بھی متاثر کرتا ہے، جس کایہ فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ مگر عملاً بنوریہ قبضہ گروپ ، ان غیر ملکی طلباء سے بھی کمائی کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتا۔ اطلاعات کے مطابق غیر ملکی طلباء سے صرف پاسپورٹ اور ویزے کی ایکسٹینشن کے نام پر ہی طے شدہ فیس سے زیادہ پیسے بٹورے نہیں جاتے ، بلکہ اُن کے طعام و قیام کے بھی اخراجات وصولے جاتے ہیں۔ دینی مدارس میں ہمیشہ سے طلباء کو مفت تعلیم دینے اور اُن کے قیام وطعام کا خرچہ اُٹھانے کی ایک دیرینہ روایت ہے۔ خود بنوریہ بھی اپنے ڈونرز اور چندہ دینے والوں کے سامنے یہی چہرہ اور دعویٰ رکھتا ہے، مگر عملاً یہ مختلف حیلوں ، بہانوں سے اُن سے پیسے بٹورتے رہتے ہیں۔ جس کا مقصد کوئی دین کی اشاعت کا کارِ خیر نہیں ، بلکہ صرف ومحض کمائی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر غیر ملکی طلباء سے مختلف حیلوں ، بہانوں سے پیسے بٹورنا ہی ہیں تو پھر بنوریہ قبضہ گروپ عوام سے چندہ ، صدقہ یا زکوة کیوں لیتا ہے؟ بنوریہ قبضہ گروپ کا سب سے خطرناک کھیل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے چندے کی بھاری رقوم بٹورنا ہے۔ اس حوالے سے بنوریہ قبضہ گروپ کی تمام سرگرمیاں سامنے والوں کے علم میں ہی نہیں ہوتیں، وہ اپنی رقوم کو دینی کاموں کے ایک مصرف کے طور پر بھیجتے ہیں، مگر انہیںسرے سے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ بنوریہ قبضہ گروپ کے لیے یہ سب ایک دھندا ہے۔ادارہ جرأت نے اس حوالے سے جب بنوریہ قبضہ گروپ کو چندہ بھیجنے والے مختلف ڈونرز کی فہرست مرتب کرتے ہوئے اُن کے کوائف جمع کرنا شروع کیے، تو حیرت انگیز طور پر یہ اندازا ہوا کہ بنوریہ قبضہ گروپ کتنی بڑی بڑی رقوم کو سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر لوگوں کو بے وقوف بناتے ہوئے ہڑپتا ہے۔ اس ضمن میں ادارہ جرأت نے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں سے لے کر اُن چندہ دینے والے مخلص مخیر حضرات سے رابطے کرکے، اُنہیں بنوریہ قبضہ گروپ کی قبیح حرکتوں سے آگاہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں