میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم نائن موٹروے، 10 سے زائد رہائشی اسکیموں کی غیرقانونی این او سی جاری ہونے کا انکشاف

ایم نائن موٹروے، 10 سے زائد رہائشی اسکیموں کی غیرقانونی این او سی جاری ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر 10 سے زائد رہائشی اسکیموں کی غیرقانونی این او سی جاری ہونے کا انکشاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبار سیال نے ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر چالان اور این او سیز جاری کیں، ڈائریکٹر جنرل نے گل موہر (ایکسٹینشن) کمانڈر سٹی، امل رائل سٹی، منی کراچی اسمارٹ سٹی، محمدی گارڈن سٹی و دیگر کی این او سیز منسوخ کر دی تھیں، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی جانب سے 10 سے زائد رہائشی اسکیموں کو غیرقانونی این او سیز دینے اور چالان جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 10 اگست کو ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایم نائن موٹروے پر واقع گل موہر (ایکسٹینشن) ،کمانڈر سٹی امل رائے سٹی، ایس آر ایس فارم ہاؤس ٹو، منی کراچی اسمارٹ سٹی، لبرٹی ملز، اوسیس فارم، ال ذیشان گارڈن خراسان گارڈن، سٹی 108 اور محمدی گارڈن سٹی کی جاری کردہ این او سیز اور چالان منسوخ کردیے تھے، لیٹر کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان جبار سیال نے ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر اور قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مذکورہ اسکیموں کے چالان اور این او سیز جاری کیں جس کا اختیار اس کے پاس نہیں تھا، واضع رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبار سیال پر کرپشن، غیرقانونی این او سیز دینے کے سنگین الزامات ہیں اور کچھ دن قبل خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر نازیبا جملے کسنے پر جبار سیال کو عورت افسر نے طمانچے بھی مارے تھے تاہم ڈائریکٹر جنرل چہیتے افسر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں