میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی سمری وفاقی کابینہ سے منظور، نوٹیفکیشن جاری

ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی سمری وفاقی کابینہ سے منظور، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے بھیجی گئی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کابینہ نے 6 نومبر 2021 کو داخلہ ڈویڑن سے جمع کرائی گئی سمری کا جائزہ لیا جو رولز آف بزنس کے رول 17 ون بی اور 19 ون کے تحت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کیلئے بھیجی گئی تھی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ کابینہ نے سمری کے پیراگراف نمبر 8 پر دی گئی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔رولز آف بزنس 1973 کے مطابق وزیراعظم سے منظوری کا مطلب ہوگا کہ سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی جائے گی، پھر وزرا کی تجاویز واپس وزیراعظم کو بھیج دی جائیں گی تاکہ اس معاملے پر مزید فیصلے کیے جائیں، اگر کسی وزیر کا مؤقف مخصوص وقت تک نہیں آئے تو اس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ انہوں نے سمری میں دی گئی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ کالعدم نہیں لکھا جائے گا جب کہ وہ اپنی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکے گی۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں اور تحریک لبیک کے 2100 سے زائد گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا ہے ،پنجاب حکومت ٹی ایل پی کے کارکنوں پر قائم مقدمات کے حوالے سے عدالتوں میں نرم رویہ اختیار کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں