میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری میں گینگ وار پھر سے سر اٹھانے لگا

لیاری میں گینگ وار پھر سے سر اٹھانے لگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاری میں گینگ وار پھر سے سر اٹھانے لگا، مبینہ ملزم ایوب بلا سمیت دیگر لیاری میں خوف کی نئی علامت بن گیا ۔ یوسف، ایوب بلا، ادا اقبال نامی شخص کی سرپرستی میں لیاری وار متحرک ہوگیا ہے، لیاری کے عبدالجبار نامی تاجر کی 6 بیٹیاں تحفظ کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئیں۔ ملزم سے متاثرہ خواتین سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں ۔ ہفتے کو سندھ ہائیکورٹ میں لیاری کے عبدالجبار نامی تاجر کی 6 بیٹیاں تحفظ کے لئے پہنچ گئیں۔ متاثرہ خواتین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علاقے کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی لیاری گینگ وار کے خلاف کارروائی نہیں کرتے، میرے بھائی ابھی بڑے ہوئے ہیں یہ لوگ میرے بھائیوں کو مارنا چاہتے ہیں،خدارا ہمارے بھائیوں کو گینگ وار سے بچائیں، گینگ وار والے جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، گودام میں کرایہ داروں سے بھتہ وصول کیا، دوسری بار بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ والوں نے ہمارے گودام کو آگ لگادی، بھتہ نہ دینے پر بھائی حمدان عبدالجبار کو اغوا کرلیا گیا، گھروں پر حملہ کیا، خواتین پر فائرنگ کی جاتی ہے، گینگ وار والے خواتین پر اس لیے فائرنگ کرتے ہیں تاکہ مرد باہر آئیں، لیاری میں ہر طرف خوف کا عالم ہے، گینگ وار کے ایوب بلا، امان، بلا، وقاص تیجا، بلال، سیف اور ماجد نے گودام پر قبضہ کرلیا ہے، پولیس نے یوسف کے دباو پر الٹا ہمارے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس اور دیگر اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود گینگ وار کے کارندوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ، استدعا ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں