شوگرمافیا بے لگام حکومت نے شوگر ملزمالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
شوگرمافیا بے لگام ،حکومت نے شوگر ملزمالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،عام مارکیٹ میں مقامی چینی 105/110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے غیر ملکی چینی سستی ، پاکستانی چینی 26روپے کلو مہنگی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شوگر ملزمالکان نے چینی کے 50کلو وزنی تھیلے کا ایکس مل ریٹ 4800روپے سے بڑھا کر 5100 روپے کردیا اس طر ح چینی کا ایکس مل ریٹ6روپے اضافہ کے ساتھ96روپے سے بڑھ کر102روپے فی کلو ہوگیا ہے اس طرح عام مارکیٹ میں چینی 105 سے110روپے کلو فروخت ہونے لگی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی غیر ملکی چینی کا ریٹ عام مارکیٹ میںساڑھے83.50 روپے اور سہولت بازار میں 81روپے فی کلو مقرر کردیا۔