میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے وفاق کو زرعی شعبے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

سندھ حکومت نے وفاق کو زرعی شعبے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے وفاق کو زرعی شعبے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کا گندم کی قیمت 1650 کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید اپنے ردعمل میں کہا کہ گندم کی امدادی قیمت مقرر کرتے وقت وفاق نے زمینی حقائق کاجائزہ نہیں لیا, یا حقائق کو یکسر نظرانداز کیا گیا, سندھ حکومت وفاق کے کسان دشمن فیصلے کو مسترد کرتی ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے فیصلے کاشتکار دشمن ہیں, حق مانگنے پر کسانوں پر تشدد کیا جارہاہے, تحریک انصاف کی وفاقی و صوبائی حکومتیں ناانصافیوں کی داستانیں رقم کر رہی ہیں. اسماعیل راہو نے کہا کہ سلیکٹڈ کی حکومت میں گندم اگانے والا کسان آج دو وقت کی روٹی سے محروم ہے, اگرصنعتوں کے لئے بجلی سستی ہوسکتی ہے تو کسانوں کیلئیکیوں نہیں, اگر ایسے فیصلے ہوئے تو کاشتکار گندم اگانا بند کر دے گا، گندم کاشت کی 1800 سو روپے فی من لاگت آ رہی ہے.انہوں نے کہا کہ وفاق بھی گندم کی قیمت 2000 ھزار مقرر کرکے اچھی مثال قائم کرے, موجودہ حکومت میں کھاد، بیج، ذرعی ادویات، ٹریکٹرز، بجلی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے.اسماعیل راہو نے وفاق کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 2 ھزار مقرر نہ ہوئی تو دوبارہ گندم کا بحران پیداہونے کا خدشہ ہے, 18 ویں ترمیم کے بعد گندم کی قیمت مقررکرنیکا اختیارصوبوں کے پاس ہے, سندھ نے وفاق کو بھی گندم کی قیمت 2000 مقرر کرنے کی سفارش کی جس کو خاطر میں نہیں لایا گیا. اسماعیل راہو نے کہا کہ اس وقت بھی درآمد شدہ گندم 2100 روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے, حکومت مہنگی گندم باہر سے تو منگا رہی ہے لیکن اپنے کسان کو اس کا جائز حق دینا نہیں چاہتی, اگر ڈی اے پی, یوریا, بیج اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو تو سندھ حکومت بھی گندم کی قیمت میں کمی کرسکتی ہے, گندم کی قیمت 2 ھزار مقرر کرنے سے آٹا مھنگا نہیں ہوگا, وفاق کسان دشمنی سے باز آئے.صوبائی وزیر نے کہا کہ بجلی مہنگی ہوگئی, ڈیزل مہنگا ہوگیا لیکن تینوں صوبوں اور وفاق نے گندم کی قیمت نہیں بڑھائی, سندھ حکومت صوبے کے کسانوں کے ساتھ ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں