ایئرپورٹس پر ماسک کا استعمال لازمی قرار
شیئر کریں
کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید سخت انتظامات کرتے ہوئے مسافروں اور عملے کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں، ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سی اے اے انتظامیہ نے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگر تمام ایئرپورٹس پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔مذکورہ ہدایات اہیر پوورٹ آنے اور جانے والے اور عملے پر بھی یکساں لاگوں ہیں، مسافروں اور دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔اس حوالے سے اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایس ایف کو ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کرانے کی ہدایت دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل، لاہور، پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر سی اے اے ویجلنس کی جانب سے انانسمنٹ کے ذریعے مسافروں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی جارہی ہے۔سی اے اے کی ہدایات کے مطابق ائیرپورٹ پر اندرون ملک کی پروازوں کے مسافروں کے پروٹوکول پر بھی پابندی برقرار ہے، مسافروں کو لینے والے ڈرائیور حضرات باہر اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔اس کے علاوہ غیر ضروری افراد کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک بھر کے ائیرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر بھی پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔