میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی خبر نشر کرنا معمول بن گیا ،فواد چودھری

جعلی خبر نشر کرنا معمول بن گیا ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جعلی خبر نشر کرنا معمول بن گیا ، آسیہ بی بی کا معاملہ حساس ہے ، بیرون ملک روانگی کی خبر تصدیق کیے بغیر نشر کرنا نہایت غیرذمہ دارانہ عمل ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیڈلائنز کے لیے جعلی خبر نشر کرنا اب معمول بن گیا ،انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ سنجیدہ نوعیت کے معاملات پر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا جائے ، آسیہ بی بی کا معاملہ حساس ہے ، بیرون ملک روانگی کی خبر تصدیق کیے بغیر نشر کرنا نہایت غیرذمہ دارانہ عمل ہے ۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ سے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں