میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نام نہاد احتسابی عمل سے بھاگنے والے نہیں،نواز شریف

نام نہاد احتسابی عمل سے بھاگنے والے نہیں،نواز شریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نام نہاد احتسابی عمل سے بھاگنے والے نہیں عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اب بھی کریں گے۔ منگل کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے مری کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں، عدالتوں سے بھاگنے والے اور لوگ ہیں اور جنہوں نے بھاگنا تھا وہ بھاگ چکے، قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، ماضی میں بھی ایسی کئی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرتا رہا ہوں، اب بھی ان نام نہاد احتسابی عمل کا سامنا کر رہا ہوں اور اس احتساب سے بھاگوں کا نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا 7سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی، ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے پر پارٹی ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ میں پارٹی ارکان اور عوام کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ردعمل میں سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اور انصاف بھی شرمندہ ہیں، مظلوم نوازشریف نہیں، انصاف خود ہے۔ٹویٹر میں اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ افسوس صرف اس بات کا ہے کہ نوازشریف سے انتقام لینے کے لیے اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی مریم ہے جس کا ذکر پہلے فیصلے میں نہیں آیا، اب انتقام لیاجا رہاہے، کیونکہ نا انصافی پر بات کی ہے۔مریم نواز کے مطابق یہ فیصلہ شدید دباؤ پر ہی آسکتا ہے، دوسری صورت میں انصاف کی بدلی شکل ناقابل تصورہے، یہاں بیٹے سے تنخواہ اثاثہ ہے ٗیہ انصاف کی کیا تضحیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات کچھ اور ہے مختصرمدت کے لیے فائدہ اُٹھانے والے غلطی پرہیں،نقصان اُٹھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں