میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری قوم کے 6ارب روپے ہڑپ کرکے اب بھاشن دے رہے ہیں، شہباز شریف

آصف زرداری قوم کے 6ارب روپے ہڑپ کرکے اب بھاشن دے رہے ہیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں، وہ جو فیصلہ کریں من وعن تسلیم کریں گے۔لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے قوم کے خون پسینے کی کمائی کے 6 ارب روپے ہڑپ کیے اور اب بھاشن دے رہے ہیں، جوبڑی عجیب سی بات ہے، جبکہ مخالفین ہم پر آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، لیکن خیبرپختونخوا کا بیڑاغرق کرنے والے جلد الیکشن چاہتے ہیں، تاکہ اورنج ٹرین منصوبہ مکمل نہ ہو۔ وفاقی وزیر نجکاری و مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے ٗ راجہ پرویز اشرف کے کیس میں 4سال میں 4گواہ پیش ہوئے، کیا یہی احتساب ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ ان کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا ٗجدوجہد جاری رکھنی چاہئے اور جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ سسٹم کو پٹری سے اتارنے کے لیے کہانیاں بنائی جارہی ہیں، جبکہ سی پیک منصوبہ خطرے میں پڑگیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں سے ہماری جماعت کی سیٹیں کم ہو رہی ہیں، لیکن ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء نے کہا ہے کہ پارٹی یا نواز شریف کی طرف سے خواجہ آصف کو قطعاً آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے یا کرانے کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ،آصف علی زرداری اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے، لیکن پھر خود ہی ملک سے نکل گئے۔ انہوں نے اس سوال کہ آصف علی زرداری کس کی زبان بول رہے ہیں کہاکہ اس کے لیے ایک لفظ اسٹیبلشمنٹ بنا ہے، ہو سکتا ہے وہ ان کی زبان بول رہے ہوں۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود نوازشریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں ٗ عمران خان خود ہی اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ٗہمارے بارے میں سپریم کورٹ سے بھاگنے کا تاثر دیا جاتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ تمام تاثرات غلط ثابت ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں