قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے ٗ شاہد خاقان
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے ٗالیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے وطن واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔