نواز شریف کو ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا تسلی بخش جواب مل گیا، عمران
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا تسلی بخش جواب مل گیا، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے شریف خاندان سے متعلق پاناما کیس کے تفصیلی فیصلہ کے بعد عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں مجھے کیوں نکالا کا تسلی بخش جواب ہے، فیصلے سے سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ عدلیہ کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی آپ ہر وقت کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، 1993ء میں مریم نواز کے پاس فلیٹس خریدنے کے لیے وسائل نہیں تھے۔ نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے مریم نواز کے لیے فلیٹس خریدے، ثابت ہو گیا ہے مریم ہی مے فیئر فلیٹس کی بینفشل اونر ہیں۔