میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ضلع وسطی میں بیٹر محسن کو ناجائز تعمیرات کا اختیارحاصل

سندھ بلڈنگ ،ضلع وسطی میں بیٹر محسن کو ناجائز تعمیرات کا اختیارحاصل

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے ،گولیمار فردوس کالونی میں پیکج مافیا سرگرم ہے ، جہاں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بیٹر محسن کمرشل تعمیرات کروانے میں مکمل آزاد ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے ناجائز تعمیرات کروانے کے لیے اپنے کارندے چھوڑ رکھے ہوئے ہیں ، جن سے خطیررقم وصولی کے بعد ناجائز تعمیرات کی اجازت دے دی جاتی ہے ، اسی طرح گولیمار فردوس کالونی کے رہائشی پلاٹ نمبر 14/12 پر بغیر نقشہ منظوری کمرشل پورشن یونٹ تعمیر کروائے جارہے ہیں ، اس مقصد کے لیے بیٹر محسن کے ذریعے خطیر رقم وصول کی گئی ہے ،جس کے بدلے مافیا کو انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں