میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی پی پیز کی بجلی منافع پر غلط بیانی پکڑی گئی،کئی کا منافع 20گنا سے زائد

آئی پی پیز کی بجلی منافع پر غلط بیانی پکڑی گئی،کئی کا منافع 20گنا سے زائد

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حکومت کوآئی پی پیزکیخلاف تحقیقات میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے متعدد آئی پی پیز کی غلط بیانی پکڑلی۔ کئی آئی پی پیز کا منافع بیس گنا سے بڑھ چکا ہے۔ ایک آئی پی پی نے دو ہزار آٹھ میں 11 ارب پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ آئی پی پی کی سرمایہ کاری پر منافع سولہ سال بعد 210ارب روپے ہوگیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قائم کردہ ٹاسک فورس نے تحقیقات کے دوران متعدد آئی پی پیز کی غلط بیانی پکڑی ہے۔ کئی آئی پی پیز نے دعویٰ کیا کہ ان کا منافع پندرہ فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ تاہم آئی پی پیز کی بیلنس شیٹ سے ان کی غلط بیانی پکڑی گئی۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کئی آئی پی پیز کا منافع بیس گنا سے بڑھ چکا ہے۔ متعدد آئی پی پیز نے دوران تحقیقات پندرہ فیصد ظاہر کیا۔ متعدد آئی پی پیز نے سرمایہ کاری کے نام پرحکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ ایک آئی پی پی نے دو ہزار آٹھ میں گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ آئی پی پی کی سرمایہ کاری پر منافع سوسلہ سال بعد دو سو دس ارب روپے ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں