میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاشسٹ اسرائیلی حکومت، فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرتی رہی، اسرائیلی  رکن پارلیمنٹ

فاشسٹ اسرائیلی حکومت، فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرتی رہی، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ

جرات ڈیسک
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ عوفریسف نے اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو اسرائیل پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاشسٹ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے اور نسل کشی کے لیے کام کر رہی ہے۔ بائیں بازو اتحاد کے رکن اسمبلی عوفریسف کا کہنا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر مسلسل غیرقانونی قبضوں اور فلسطینیوں سے رواسلوک پر بن یامین حکومت کو ایسے حملوں کے لیے خبردار کر دیا تھا۔ عوفریسف کا کہنا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جو فلسطینیوں کے قتل عام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ بارہا حکومت کو کہا تھا کہ اگر فلسطینیوں کی سرزمین سے قبضہ ختم نہ کیا تو اس کا خطرناک ردعمل آئیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں