میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی آج گورنر ہائوس سندھ پر دھرنا دے گی

جماعت اسلامی آج گورنر ہائوس سندھ پر دھرنا دے گی

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں کے خلاف آج(اتوار) گورنر ہاس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی قیمتوں کے خلاف اتوار کو گورنر ہاس پر دھرنا دیں گے، تمام اسٹیک ہولڈز دھرنے میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سطح پر رکھ کر معیشت آگے نہیں بڑھا سکتے، پیٹرول کے ساتھ تمام غذائی اشیا سستی ہونی چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ التوا کا شکار ہے، سندھ حکومت نے بیڑا غرق کردیا اور سرکاری ادارے تباہ ہوگئے، سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کا حال برا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم ان آبادیوں میں پنپتے ہیں جہاں معاشی حالات خراب ہوں، کرائے پر اسلحہ ملتا ہے تو اسٹریٹ کرائم کیسے رکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں