میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے بی آر ٹی منصوبے میں خُرد برد کی تحقیقات شروع کردیں

نیب نے بی آر ٹی منصوبے میں خُرد برد کی تحقیقات شروع کردیں

ویب ڈیسک
هفته, ۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے بی آر ٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق ڈائیریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم وٹو کو طلب کر لیا گیا۔نیب نے تفتیش اور تحقیقات کے سلسلے میں سلیم وٹو کو 17 اکتوبر کو طلب کیا ہے، جن سے پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلیم وٹو ڈی جی پی ڈی اے رہے اور اسکے علاوہ بی آر ٹی پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ایویلئیویشن کمیٹی کے کے چیئرمین بھی رہے۔اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ٹیکنیکل اینڈ ایوالیشن کمیٹی پراجیکٹ سے متعلق کئی اہم معاہدے بھی کئے۔ سابق ڈی جی پی ڈی اے کو 17 اکتوبر دن گیارہ بجے پشاور دفتر میں بذات خود حاضر ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے نیب پر زور دیا تھا کہ وہ بی آر ٹی منصوبے میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں