میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف مفاہمتی کوشش پر مریم جھاڑو پھر دیتی ہے، شیخ رشید

شہبازشریف مفاہمتی کوشش پر مریم جھاڑو پھر دیتی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شہبازشریف مفاہمت کی کوشش کرتی ہیں، مریم جھاڑو پھر دیتی ہے،ن لیگ پاک فوج کے خلاف بیانیے کی سزا بھگت رہی ہے،پنڈورا پیپرز میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔نادرا آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اداروں کے خلاف بیانات دیئے جارہے ہیں، مریم نواز پاک فوج کے خلاف بڑے خونی بیان دے رہی ہے ، مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، فوج جمہوریت کے ساتھ ہے، کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نوازذمہ دار ہوں گی،شیخ رشیدنے کہا کہ نوازشریف کا وقت گزر گیا اور وہ ٹرین چھوڑ چکے ہیں اور ایکسپریس ٹرین مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، مریم نوازشہبازشریف کے محنت پر پانی پھیر دیتی ہیں، شہبازشریف مفاہمت کی کوشش کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھر دیتی ہیں، الیکشن کے قریب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی نئی صف بندی دیکھ رہاہوں، ن لیگ پاک فوج کے خلاف بیانیے کی سزا بھگت رہی ہے، نواز شریف کا پاک فوج کی بطور ادارہ عزت کرنے کا تاثر کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے، پاکستان کے حساس اداروں کو نشانہ نہیں بناسکتے، پاک فوج قومی ذمہ داریاں شاندار انداز میں نبھا رہی ہے، حکومت کی مدد کرنا فوج کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ میں عمران خان کے ساتھ آیا تھا عمران خان کے ساتھ جاوں گا۔مریم نواز کی نیب میں پیشی کے سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ ہم سب آپ لوگوں کے سامنے اپنا چورن بیچ رہے ہیں ،میڈیا کو چاہیے کہ ان سے کوریج کے پیسے لے کیونکہ یہ سب منصوبے کے تحت کرتے ہیں اور یہ کیا اپوزیشن کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے حوالے سے سوال پر شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے تو اچھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جرنیلز کے تقرر اور تبادلے معمول کا کام ہیں لیکن ہم ریاستی اداروں کو نشانہ بنائیں تو یہ غیر ذمہ داری کی انتہا ہے اور ہم کس اور کی خدمت کر رہے ہیں، یہ فوج کی قومی ذمہ داری ہے، فوج آفات میں کام کرتی ہے ساری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے، برطانیہ میں بھی پیٹرول سپلائی کے لیے ڈرائیور نہ ہونے پر فوج کو بلایا گیا تھا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں جوبھی ملوث پایاگیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پنڈورا لیکس کے ذمہ دارا ن کے خلاف وزیراعظم انکوائری کا کہہ چکے ہیں، دوزمان پارک کو پنڈورا اسکینڈل میں ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، نتیجہ ٹائیں ٹائیں فش نکلا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے، مرے ہوئے لوگوں کی ویکسینیشن کی خبروں کو سازش کے تحت ہوا دی جارہی ہے، این سی او سی کو دنیا بھرمیں کارکردگی کے باعث پذیرائی حاصل ہے اور اگر آپ ہماری ویکسین کو مشکوک کر رہے ہیں تو آپ دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ثابت ہوگیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی میں بھارت ملوث تھا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوشش کی ہے لیکن اس کا صلہ نہیں ملا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں