میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن کاایس بی سی اے کے دفترپرچھاپہ،اہم ریکارڈتحویل میںلے لیا

اینٹی کرپشن کاایس بی سی اے کے دفترپرچھاپہ،اہم ریکارڈتحویل میںلے لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے3 اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات ، اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس پر چھاپہ مارکر اہم رکارڈ تحویل میں لے لیا، ایس بی سی اے کے گارڈز نے اینٹی کرپشن کے افسران سے مزاحمت بھی کی۔ جراٗت کو موصول اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن غربی اور شرقی زون نے میجسٹریٹ کے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع سینٹرل کی آفس پر چھاپہ مارا، اینٹی کرپشن کی ٹیم میں انسپیکٹر خالد خان، انسپیکٹر کامران میمن، انسپیکٹر امتیاز چنہ اور دیگر شامل تھے، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ایس بی سی اے ضلع سینٹرل کی آفیس میں افسران سے غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں سوالات کیئے اور مطلوبہ رکارڈ حاصل کرلیا۔ اینٹی کرپشن (شرقی) زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ کی سربراہی میں ایس بی سی اے جمشید ٹائون آفس میں کی گئی، کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں پوچھا، ایس بی سی اے کا عملہ سوالات کا مطمئن کردہ جواب نہیں دے سکا، جس کے بعد اینٹی کرپشن کے افسران نے اہم رکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقا ت شروع کردی ہے ۔ جبکہ چھاپوں کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے اینٹی کرپشن کے افسران سے ساتھ مزاحمت کی، مزاحمت کے دوران گارڈز نے اینٹی کرپشن کے انسپیکٹر خالد خان کی وردی پر لگا ہوا نام کا بیج توڑ دیا، میجسٹریٹ نے اپنے مشیر نامے میں تمام وجوہات تحریر کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں