میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بولیورڈ کمپنی کی پاور آف اٹارنی منسوخ ،منیجنگ ڈائریکٹر سمیت برانڈز کو لیگل نوٹس

بولیورڈ کمپنی کی پاور آف اٹارنی منسوخ ،منیجنگ ڈائریکٹر سمیت برانڈز کو لیگل نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل، ایک سئو زائد الاٹیز نے بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی پاور آف اٹارنی منسوخ کردی، بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی،مئنجینگ ڈائریکٹر سمیت برانڈز کو لیگل نوٹس، جنید جمشید، کھادی، الکرم اسٹوڈیو سمیت 31 برانڈ کو نوٹس، تفصیلات کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کے ایک سئو زائد الاٹیز نے بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی پاور آف اٹارنی منسوخ کردی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ڈیڑھ سئو قریب الاٹیز نے بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ معاھدہ منسوخ کرتے ہوئے کمپنی انتظامیہ کو دی گئی پاور آف اٹارنی بھی ختم کردی ہے، الاٹیز کی جانب سے بولیورڈ مال میں قائم برانڈز کو بھی لیگل نوٹیس بھیج دیا گیا جس میں معاہدہ منسوخی کی اطلاع دی گئی بولیورڈ مال شاپ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور الاٹیز کی جانب سے انفرادی طور پر مشہور برانڈز جنید جمشید، کھادی کیسریا، الکرم اسٹوڈیو، ال میراہ، گروسرز، بریک آئوٹ سپھاری نائیک، فورر جینز، لیجنڈس بائے انضمام، بونیزا، منی سو دی باڈی شاپ، رنگ جی، سٹائلو، او فائیو، بچہ پارٹی، پیزا ہٹ، مئکنڈولنڈ، چاچا پیرو، ایکو اسٹار، پیزا پستہ سمیت 31 برانڈز کو اپنے وکیل کے معرفت نوٹیسز جاری کئے گئے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں