میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد الحرام میں اسمارٹ روبوٹ تعینات

مسجد الحرام میں اسمارٹ روبوٹ تعینات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اکتوبر ۲۰۲۰

عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سینی ٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ کو تعینات کردیا گیا۔

شیئر کریں

عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سینی ٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ کو تعینات کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا۔حرمین کی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ کے ذریعے سینی ٹائزنگ کا کام مؤثر انداز سے کیا جاسکے گا، بند مقامات پر یہ روبوٹ وبا کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ’روبوٹ کے استعمال سے وبا اور بیماریوں کا سدباب ہوسکے گا اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی‘۔اْن کا کہنا تھا کہ ’ عمرہ زائرین کو کرونا سے محفوظ رکھنا اور وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا مقدس مساجد کی انتظامیہ کا نصب العین ہے‘۔رپورٹ کے مطابق بیٹری سے چلنے والے روبوٹ میں کیمرہ نصب کیا گیا ہے ، ایک بار بیٹری فل ہونے کے بعد پانچ سے 8 گھنٹے تک یہ انسانی مداخلت کے بغیر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روبوٹ میں 24 لیٹر محلول رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔اسمارٹ روبوٹ ایک گھنٹے میں دو لیٹر دوا کا اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ بھی کرسکتا ہے۔ روبوٹ کی مدد سے دس میٹر ا?گے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگانا بھی ممکن ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں