میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی ، مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، احسن اقبال

ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی ، مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، احسن اقبال

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

عمران خان اور شیخ رشید (ن)لیگ اور فوج کو لڑانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ، آج پاکستان ’ڈوبتا پاکستان ‘نہیں بلکہ ’ابھرتا پاکستان‘ہے
کامیاب حکومتی پالیسیوں سے امن لوٹ رہاہے،عمران پر ماہرانہ رائے دیں تو تسلی سے سنوں گا اگر وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا ، وفاقی وزیر داخلہ کا ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاء کو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے ، عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن )اور فوج کو لڑانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ، آج پاکستان ’ڈوبتا پاکستان ‘نہیں بلکہ ’ابھرتا پاکستان‘ہے۔ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے امن لوٹ رہاہے،عمران پر ماہرانہ رائے دیں تو تسلی سے سنوں گا اگر وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاء کو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ’ڈوبتا پاکستان ‘نہیں بلکہ ’ابھرتا پاکستان‘ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی بھی قسم کا مذہبی تہوار بغیر سیکیورٹی کے ادا نہیں کر سکتے اس کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے گھر میں کچھ خرابی ہے جس کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اتنی ہی ایماندار ہے جتنی کوئی اور قوم ہے لیکن ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ نے سیاسی مفادات کیلئے اس ملک کے نوجوانوں کے اندر بد اعتمادی ، مایوسی کی فضا پیدا کرنی شروع کی ہوئی ہے۔ ہمیں امید اور اعتماد پھیلانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ ٹاک شوز دیکھ کر نہیں بلکہ عملی خدمت دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کرتے ہیں ،عوام اور مسلم لیگ (ن) کا تعلق کوئی نہیں ختم کر سکتا۔ مسلم لیگ (ن )کا نظریہ ہی ترقی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم نے پانامہ کے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس فیصلے پر تاریخ اپنا فیصلہ بھی دے گی اور یہ فیصلہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ صرف سٹاک ایکسچینج میں 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بین الاقوامی فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دیتے، جو غیر ملکی قوتیں پیسے دیتی ہیں اپنا ایجنڈے پر عملْدرآمد بھی کرواتی ہیں۔ آج حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن واپس آرہاہے،کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہے اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا نصب العین ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے اور اس ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگربائولنگ پر ماہرانہ رائے دیں تو تسلی سے سنوں گا اگر وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو میں ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا کیونکہ عمران خان نے ساری زندگی ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی کو خوش کرنے کیلئے نہیں لڑ رہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ قائداعظمؒ کے پرامن پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع پاکستان کیلئے متحد ہیں ،ملک کیخلاف کسی کو میلی نظر سے دیکھنے نہیں دینگے اور جو لوگ انتشار اور افراتفری کی سیاست کر رہے ہیں وہ ملک کو کمزورکرنے کی کو شش کر رہے ہیں میں ان کو خبردار کر تا ہوں کہ 2018 کے الیکشن میں عوام ان کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چھ ماہ پہلے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے اور پانامہ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے عمران خان نے تمام الیکشنز میں ناکامی کے بعد سازش کا راستہ چنا۔ عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن )اور فوج کو لڑانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ۔ ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ترقی کا زینہ ہیں ، ہم نے صرف سڑکیں اور انفراسڑکچر پر کام نہیں کیا بلکہ پورے ملک میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا دیا جس سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے چار سالوں میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام اور سول و آرمڈ فورسز نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی لیکن پانامہ کے ڈرامے کی آڑ میں ہنستے بستے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ دئیے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن )کے ساتھ عوام کی خدمت، خوشحالی اور ترقی کا تعلق کسی صورت بھی کمزور نہیں کیا جا سکتا اور 2018 کے الیکشن میں یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک ہر صورت میں مکمل ہو گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکے پوری خطے میں خوشحالی آے گی۔ سی پیک کو چار سالوں میں کاغذ کے ٹکڑے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں