سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپسی نہیں آئیں گے،منظور وسان
منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اکتوبر سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بڑا اہم مہینہ ہے اور اس ماہ بہت بڑے اور اہم فیصلے ہوں گے ،رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے،نوازشریف دراصل عمران خان سے نہیں بلکہ جیل جانے سے ڈرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خواب دیکھنے کے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ،مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف،عمران خان سے نہیں جیل جانے سے ڈرتے ہیں اس لئے وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اکتوبر سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بڑا اہم مہینہ ہے اور اس ماہ بہت بڑے اور اہم فیصلے ہوں گے ۔